Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ویزہ نہ ملنے پر کراچی کی لڑکی کا بھارت میں موجود دولہے کے ساتھ آن لائن ویڈیو لنک پر نکاح

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

بھارتی شہر جودھ پور کے رہائشی ارباز خان کی کراچی میں رہنے والی آمنہ کے ساتھ بات طے ہوئی اور نکاح کی تاریخ بھی رکھ دی گئی تھی لیکن پاکستانی ہونے کے باعث آمنہ کو بھارت کا ویزا نہ مل سکا۔

جودھ پور کے رہائشی ارباز اور پاکستان میں موجود آمنہ ایک دوسرے کے رشتے دار ہیں۔ ارباز کے خاندان کے ایک فرد کی شادی بھی پاکستانی لڑکی سے ہو چکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جودھ پور کے ارباز خان جو پیشے کے لحاظ سے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ہیں انکی شادی کراچی کی آمنہ کے ساتھ ہوئی۔ دلہا دلہن نے روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا اور دونوں جانب سے اہل خانہ نے بھی مکمل تیاری کے ساتھ شرکت کی لیکن یہ نکاح ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوا ۔

جودھ پور میں نکاح خوان نے کراچی میں موجود دلہن کا بھارتی دلہے سے نکاح پڑھوایا اور اس کے بعد تمام رسومات بھی ورچوئل ادا کی گئیں۔ الگ الگ فوٹو سیشن بھی ہوئے۔

دلہے ارباز خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ابھی حالات ٹھیک نہیں اس لیے ویزہ نہیں ملا لیکن جلد حالات نارمل ہوجائیں گے تو ویزہ ملنے کی امید ہے۔ اب ہم شادی شدہ ہیں تو اس لیے ویزہ ملنے کی امید قوی ہے۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement