Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس واپس ہونے کے بعد تمام اکاؤنٹس اور اثاثے بحال کردئے گئے۔

احتساب عدالت نے نیب ریفرنس واپس ہونے کے بعد اکاؤنٹس اور اثاثوں سے متعلق فیصلہ جاری کیا۔ احتساب عدالت نے اس سلسلے میں تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

تحریری حکم نامہ جاری ہونے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی ختم ہو گئی، بنک اکاؤنٹس بھی بحال ہو گئے۔ 

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے اثاثے ضبط کرنے کا 2017کا حکم واپس لے لیا۔ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس اور لاہور کا گھر بحق سرکار ضبط کیا گیا تھا۔ اسحاق ڈار کے اثاثے اشتہاری ہونے پر ضبط کئے گئے تھے۔

اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا۔ پراسیکیوٹر نے بھی کہا عدالت قانون کیمطابق مناسب آرڈر جاری کر دیے۔ اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement