Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزیراعلی کی ایڈوائس پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے سندھ اسمبلی تحلیل کردی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ایڈوائس پر صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کر دیے۔ سندھ اسمبلی اس وقت تحلیل کی گئی ہے جب 9 اگست کو قومی اسمبلی کو قبل از وقت تحلیل کیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی کی طرح سندھ اسمبلی بھی مقررہ وقت سے قبل 11اگست کو تحلیل کی گئی جہاں سندھ اسمبلی اپنی پانچ سالہ مدت 12 اگست کو پوری کرنے والی تھی۔ سندھ اسمبلی چار سال 11 ماہ اور 29 دن قائم رہی۔

سندھ حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جیسا کہ وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 112 کی شق (1) کے تحت مجھے دیے گئے اختیارات کے استعمال اور دیگر دفعات کے تحت میں گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری بروز جمعہ، 11 اگست بوقت رات 9 بجے سندھ کی صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرتا ہوں۔

سندھ اسمبلی تحلیل ہوتے ہی صوبائی کابینہ بھی ازخود تحلیل ہوگئی ہے جبکہ محکمہ قانون سندھ نے اسمبلی تحلیل ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر تک مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ رہیں گے۔

مدت مکمل ہونے سے قبل اسمبلی ٹوٹنے پر 3 دن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کرنی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement