Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر عرشی شاپنگ سینٹر کے متاثرین کیلئے 2 اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کراچی میں عائشہ منزل کے قریب آگ لگنے سے متاثرہ عرشی شاپنگ سینٹر کا دورہ کیا اور عمارت کا معائنہ کیا۔

وزیراعلی سندھ نے متاثرین کی رہائش کی درخواست پر عمارت کے رہائشی متاثرین کے لئے ریلیف کیمپ قائم کردیا۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سی سینٹرل فواد سومرو کو ہدایت دی کہ ریلیف کیمپ کا بندوبست کر کے رپورٹ کریں۔

وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر ڈی سی سینٹرل نے دو اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کرنے کا بندوبست کر دیا۔ ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق ریلیف کیمپوں میں پانی اور بجلی کی سہولیات بھی مہیا کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلی سندھ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ روز آگ لگنے کے واقعے پرافسوس ہے، انکوائری کے احکامات پہلے ہی جاری کر چکا ہوں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ تمام متاثرین کو سہولت فراہم کریں گے، رہائشی عمارت کےمتاثرین کو قریبی شیلٹر میں منتقل اور سہولت دی جائیں گی۔ 

Advertisement

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا کہ عمارتوں میں فائرسیفٹی اور فائر روٹس کا انتظام ہونا چاہیے، انکوائری  کا  جو بھی  نتیجہ  آئے گا اس پر کاروائی کی  جائے  گی۔ عمارت کی بنیاد دیکھ  کر   گھروں میں  جانے  کی اجازت  دیں  گے۔ متاثرین کیلئے کھانے ، پینے  کا انتظام کیا  جارہا ہے ہم دیکھ  رہے  ہیں کیسے بہتری  لائے  جائے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement