Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزیراعلی سندھ کا حیدرآباد میں نوجوان کے قتل کا نوٹس، مجرمان کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

حیدرآباد میں ہوٹل پر کھانے کے بل پر ہونے والے تنازعے پر جھگڑے ، نوجوان بلاول کاکا کے قتل اور اسکے بعد ہنگامہ آرائی کے واقعات کا وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا۔ 

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد اور کراچی کے واقعات پر پولیس سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ امن کا گہوارا ہے، اور اس کا امن کسی صورت خراب ہونے نہیں دینگے۔ سندھ میں کئی دہائیوں سے مختلف زبانوں کے لوگ محبت سے رہائش پزیر ہیں۔

سندھ کے کسی بھی شہر بشمول حیدرآباد میں لسانی بنیادوں پر کوئی سازش کامیاب ہونے نہیں دینگے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے سازشی عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

وزیراعلی سندھ نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس واقع کو لسانی بنیادوں پر نہیں بلکہ جرم کے تناظر میں دیکھا جائے۔ مجرموں کی کوئی ذات، قومیت یا زبان نہیں ہوتی بلکہ جرائم ان کا شیوا ہوتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے حیدرآباد میں ہوٹل پر کھانے کے بل کے تنازعے پر چند نوجوان اور عملہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ ہوٹل انتظامیہ کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ڈنڈوں کے وار سے 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

واقعہ کے خلاف جسقم رہنما نیاز کالانی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا اور بائی پاس روڈ کو بلاک کردیا۔ جس پر ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ موقع پر پہنچے۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے ایف آئی آر درج کرانے کی یقین دہانی کرائی اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو معطل کردیا تھا جسکے بعد مظاہرین منشر ہوگئے تھے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement