Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزیراعلی سندھ کا جانوروں میں پھیلی بیماری کا نوٹس، فوری ویکسینیشن کی ہدایت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر کیٹل فارم اور دیگر علاقوں میں بھینسوں اور گائے میں جلدی بیماری پھیلنے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ لائیو اسٹاک سے رپورٹ طلب کرلی اور بیماری کی تشخیص کرکے فوری ویکسینیشن کی ہدایت جاری کردی۔

 

مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ لائیواسٹاک کی ٹیمیں ڈیری فارمز والوں سے ملیں اور انکی مدد کریں۔ انہوں نے ڈیری فارمرز کو اطمینان رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت آپکی مدد کرے گی۔

 

دوسری جانب سندھ حکومت کے لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ نے وفاقی حکومت کو جانوروں میں جلد کی بیماری کے حوالے سے رپورٹ ارسال کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اگر اس کو نوٹیفائی کرے گی تو محکمہ لائیو اسٹاک کو مناسب رہنمائی ملے گی۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement