Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزیراعلٰی سندھ کی کےالیکٹرک کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی میں اضافے کا الرٹ جاری ہونے کے بعد حکومت سندھ بھی حرکت میں آچکی ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کےالیکٹرک کو شہرقائد میں بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

 

کراچی ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی نمائش کے افتتاح پر تقریب سے خطاب میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف مسائل پر بھی بات چیت کی۔

 

 کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویو کے تناظر میں بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے، لوڈشیڈنگ پر ہر صورت قابو پایا جائے۔ ٹھنڈی چھاؤں تلے رہنے کو یقینی بنائیں۔

 

کمشنر کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے پانی کی سہولیات ہر صورت ممکن بنائی جائے، جب کہ اسپتالوں کو بھی الرٹ رکھا جائے۔ عوام پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

 

مراد علی شاہ نے گزشتہ روز صدر کے علاقے میں ہونے والے دھماکا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز صدر دھماکے میں ایک شخص شہید اور 9 افراد زخمی ہوئے، کراچی نے بہت برے دن دیکھیں ہیں، اسے واپس نہیں آنے دینگے۔

Advertisement

 

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ آج کرائم انڈیکس میں کراچی بہت بہتر ہے، دہشت گرد پاکستانی ہیں، نہ ہی انسان، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، مجھے شہر میں کسی صورت ایک بھی قتل قبول نہیں، پوری قوم دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ وہ انسان نہیں جو اساتذہ اور نوجوانوں کو قتل کرے اس کا کیا ہو سکتا ہے، ہم دہشت گردوں کو چھپنے نہیں دیں گے اور انہیں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

 

سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت پر عمران خان نے فرینچ کو نکالنے کی مخالفت کی، آج وہ ہی شخص، عمران خان امریکا اور پوری دنیا کو ٹارگٹ کر رہا ہیں۔

 

معیشت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم مشکل فیصلے کرتے ہوئے گھبراتے ہیں، ہم نے کوویڈ کے دوران مشکل فیصلے کیے اور مشکل فیصلوں کے نتائج بہتر ثابت ہوئے۔

Advertisement

 

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بہت سارے مسائل ہیں، 90 فیصد پوٹینشل ہے کراچی میں ٹیکس دینے کا ہے جبکہ  میراتعلق سیہون سے ہے میری خواہش ہے سیہون 70 فیصد سندھ کا ٹیکس دے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ہیں کچھ روز قبل چیئرمین بلاول نے بھی تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کی ، پانی، بجلی اور انفرااسٹریکچر پر ملکر کام کریں گے۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement