Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزیراعظم کی ویڈیو میں تم جیتو یا ہارو گانے کے استعمال پر جواد احمد برہم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے معروف گلوکار اور برابری پارٹی پاکستان کے نام سے سیاسی جماعت رکھنے والے جواداحمد نے وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے بنائی گئی ویڈیو میں اپنے گانے تم جیتو یا ہارو کے بلااجازت استعمال پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 

گلوکارنے موجودہ صورتحال میں وزیراعظم عمران خان سے اظہاریکجہتی کے لیے کی جانے والی سینیٹرعون عباس کی ایک ٹویٹ پرسخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ گانا اس مقصد کے لیے نہیں بنایا گیا تھا۔

 

عون عباس کی جانب سے شیئرکیے جانے والےوزیراعظم کے اس ویڈیو کلپ کے پس منظرمیں جواد احمد کا گانا سنائی دے رہا ہے۔

 

جواد احمد نے اپنی ٹویٹ سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا، میں نے یہ گانا جھوٹوں اورمنافقوں کےلیے نہیں بلکہ اس ملک کےنوجوانوں کےلیے بنایاتھا، ملک تباہ کرنے پر پوری قوم چاہتی ہے کہ آپ لوگ ہاریں۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement