Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزیراعظم کی نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی منظوری

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی۔ نجم سیٹھی کی چیئرمین پی سی بی کیلئے نامزدگی کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کو وزارت بین الاصوبائی رابطہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں 2 نام موصول ہوئے تھے جس میں نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کا نام شامل ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے دونوں ارکان کی گورننگ بورڈ میں نامزدگی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پی سی بی بورڈ آف گورنرز نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، 2019ء کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کر دیا جائے گا، 2019ء میں وزیر اعظم کے دو نامزد کردہ ناموں کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔

تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014ء کا آئین بحال کر دیا جائے گا جبکہ چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کے لیے ایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائے گا۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کی سلیکشن کے لیے فوری طور پر عبوری سلیکشن کمیٹی بنائی جائے گی جو کھلاڑیوں کا اعلان بھی کرے گی۔ عبوری سلیکشن کمیٹی میں 4 بڑے نامور کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے شیڈول ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی کل تک دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ جائے گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement