Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط سے وزیرداخلہ شیخ رشید لاعلم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

حکومتی وزراء کے درمیان رابطوں کے فقدان کا پول کھل گیا۔ وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے بارے میں وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ انہیں وزیراعظم کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کا کوئی علم نہیں ہے۔ گزشتہ رات وزیراعظم نے جب اعلان کیا انہیں بھی جب ہی معلوم ہوا ہے۔

 

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وہ کئی عرصہ سے کہہ رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ صرف پاکستان کے ساتھ ہے، عسکری قیادت اور پاک فوج ملکی سلامتی کی نشانی ہیں۔ فوج اتنی ذمہ دار ہے کہ اسکی نظر سیاست پر نہیں بلکہ پاکستان پر ہے۔

 

واضح رہے گزشتہ رات اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ انکی حکومت کے خاتمے کیلئے دھمکی آمیز خط بھیجا گیا تھا ۔ وزیراعظم نے پرچہ ہوا میں لہراتے ہوئے کہا تھا کہ انکی حکومت گرانے کیلئے بیرونی سازش ہورہی ہے اور یہ خط اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کو عسکری قیادت کے ساتھ شیئر کیا تھا۔ جس دن خط موصول ہوا وہ تاریخ بھی بتاسکتے ہیں۔

Advertisement

 

حیران کن طور پر وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے اس خط سے متعلق وزیرداخلہ لاعلم ہیں جس پر تمام حلقوں کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement