Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے یوٹیوبرز کو وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کے معروف یوٹیوبرز کو وزیراعظم ہاؤس بلایا ہے۔ وزیراعظم ملکی صورتحال پر اہم ہدایات دیں گے۔

 

میڈیا رپورٹس کے معروف ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے عوام میں مقبول رہنے والے افراد کو وزیراعظم ہاؤس طلب کیا گیا۔ ان یوٹیوبرز میں صرف وہ لوگ شامل ہیں جو سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی حمایت میں ویڈیوز اور رائے عامہ ہموار کرتے ہیں۔

 

وزیراعظم پاکستان عمران خان ان یوٹیوبرز کو موجودہ صورتحال میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے خاص ہدایات دیں گے۔ عمران خان نے گزشتہ برس کے آغاز پر بھی معروف یوٹیوبرز اور ڈیجیٹل پبلشرز سے ملاقات کی تھی۔

 

واضح رہے ان دنوں حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کیا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement