Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے، شیخ رشید

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا  ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب  کریں گے۔ جس میں وزیراعظم پاکستان کے خلاف ہونے والی سازش اور دیگر معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کاکہنا تھا کہ سیاست اب شروع ہوچکی ہے، وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کریں گے جب کہ دھمکی آمیز خط دکھانے کے لیے دس صحافیوں کو بلایا گیا ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینیئر اور وفاقی وزیر خالدمقبول صدیقی کو بھی مدعو کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم (پاکستان) نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی کو بھی مدعو کیا گیا لیکن وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق خالد مگسی سے رابطہ ممکن نہیں ہوسکا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement