وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور ملک کی معاشی صورتحال سے متعلق قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج قوم سے خطاب کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حقائق پر گفتگو کریں گے اور ملکی معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے اور ان کی طرف سے ریلیف پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور عوام کی جانب سے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاشی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے مشکل فیصلہ کیا، دعاکریں کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے بغیر آئی ایم ایف سے قرض نہیں مل سکتا ، عوام پرکسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیےمشکل فیصلہ تھا، 15دن میں55ارب روپےکانقصان برداشت کرچکےہیں، عوام پرکچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنانا گزیرہے۔