Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس کو توہین عدالت پر نااہل قرار دے دیا گیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ آزادکشمیر ہائی کورٹ نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار  تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی ہے۔

عدالت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا۔

عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو لکھ دیا۔ آزاد کشمیرکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے تنویر الیاس کو اپنی تقاریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے پر آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے آج طلب کیا تھا۔

وہ آج  آزادکشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، ان کے خلاف سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں فل بینچ نےکی۔

Advertisement

تنویر الیاس نے عدلیہ کے خلاف دھمکی آمیز بیانات پر آزادکشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگی۔سماعت کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر کی تقاریر کےکلپ چلائےگئے اور تنور الیاس سے توہین عدالت کا اعتراف کرایا گیا۔

تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ میرےکسی الفاظ سےجج ہرٹ ہوئے تو غیرمشروط معافی مانگتاہوں۔ تنویر الیاس  آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد سپریم کورٹ بھی پہنچ گئے۔

سپریم کورٹ کا فل بینچ چیف جسٹس جسٹس سعید اکرم کی سربراہی میں سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس خواجہ نسیم اور جسٹس رضا علی خان شامل ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement