Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزیرآئی ٹی امین الحق کا اورنگی ٹاؤن میں شہر کی دوسری آئی ٹی لیب کا افتتاح

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شہر کی دوسری آئی ٹی لیب کا افتتاح کردیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق نے آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائٹ کے تعاون سے اورنگی ٹاؤن نمبر 9 میں ڈیجیٹل لیب قائم کی گئی۔ یہ دوسری آئی ٹی لیب ہے جو شہرقائد میں قائم کی گئی ہے۔

لیب کے افتتاح کرنے کی تقریب میں رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور چیف ایگزیکٹو اگنائٹ عاصم شہریار بھی شریک ہوئے۔  مہمان خصوصی وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے لیب کا معائنہ کیا اور طلبہ طالبات کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن سے متعلق سوالات کے جواب دیئے۔

وزیرآئی ٹی کا کہنا تھا کہ  ابراہیم علی بھائی بوائز اینڈ گرلز سیکنڈری اسکول کے طلبہ و طالبات لیب سے استفادہ حاصل کرسکیں گے، ڈیجیٹل لیب میں عالمی معیار کے 15 آئی ٹی کورسز کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ  ہمارے نوجوانوں میں بھرپور صلاحیتیں اور ٹیلنٹ ہے، بس اسے ابھارنے کی ضرورت ہے، میٹرک پاس کرنے تک طلبہ طالبات بہترین آئی ٹی ہنرمند بن چکے ہوں گے۔ 

Advertisement

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق کے مطابق تربیت مکمل کرنے والا ہر اسٹوڈنٹ فری لانسنگ سے لاکھ سے دو لاکھ روپے ماہانہ آسانی سے کماسکے گا۔ یہی نوجوان نسل پاکستان کی معیشت کو مضبوط ترین سہارا فراہم کرے گی۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ اسکول اور کالجز کی سطح پر اقدامات آئی ٹی ایکسپورٹ 15 ارب ڈالرز تک لے جانے کی سیڑھی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement