Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزارت خزانہ نے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو مزید 17.4 ارب روپے جاری کردئے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزارت خزانہ نے عام انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو 17.4 ارب روپے جاری کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو17ارب،40کروڑ روپے جاری کردیے گئے، جولائی میں بھی الیکشن کمیشن کو 10 ارب روپے جاری کئے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر27 ارب 40 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اس کی ضروریات کے مطابق فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

قبل ازیں گزشتہ روز الیکشن کمیشن حکام کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے الیکشن کمیشن کو فنڈر فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی تھی، کہا الیکشن کمیشن کو ایک دو روز میں فنڈز جاری کر دیں گے۔

یاد رہے کہ مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات 42 مجموعی طور پر ارب روپے مختص کیے گئے ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کے معاملے پر سیکرٹری خزانہ کو آج طلب کرلیا تھا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement