Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، نسیم شاہ کی جگہ حسن علی منتخب، ابراراحمد ریزرو میں شامل

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ 3 ریزرو پلیئرز کا بھی اعلان کیا گیا ہے جو ٹیم کے ساتھ ہی ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائیں گے۔

کرکٹ کے عالمی کپ میں بابراعظم ہی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ ایشیا کپ میں انجری کا شکار ہونے والے نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

ایشیا کپ کھیلنے والے دیگر اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے جس میں عبداللہ شفیق، فخرزمان، حارث رؤف، افتخاراحمد، امام الحق، محمدنواز، محمدرضوان، محمدوسیم جونیئر، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور اسامہ میر شامل ہیں۔

ابراراحمد اور ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر زمان خان کو ریزرو پلیئرز میں شامل کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمدحارث بھی ورلڈکپ کے ریزرو پلیئرز میں شامل ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement