Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں حسن علی کی شمولیت پر شائقین ناخوش، مداحوں کا نیک خواہشات کا بھی اظہار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ میگاایونٹ کیلئے قومی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں۔ انجری کے شکار فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی قومی اسکواڈ میں منتخب ہوگئے۔ ابراراحمد، زمان خان اور محمدحارث کو ریزرو میں شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ کیلئے حسن علی کی شمولیت میں مداحوں نے سوالات اٹھادئے اور سوشل میڈیا پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ شکیل مرزا نامی ایک صارف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسکواڈ کو دوستی یاری کی ٹیم قرار دیا لیکن ساتھ میں نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

عبدالغفار نامی ایک مداح نے حسن علی کی شمولیت پر سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو بدترین قرار دیا۔ انہوں نے شان مسعود اور عمادوسیم کو شامل نہ کرنے پر بھی سوال اٹھایا۔

عبدالاحد نامی صارف نے لکھا کہ محمدعامر کو کیوں منتخب نہیں کیا گیا وہ حسن علی سے تو بہتر ہی تھے۔

عدنان علی نامی ایک مداح نے اپنے پیغام میں لکھا کہ زمان خان نے ایشیا کپ میں بہترین اوور کرایا لیکن نہ جانے کیوں انہیں ورلڈکپ کے اسکواڈ کیلئے منتخب نہیں کیا گیا۔

Advertisement

دیگر مداحوں نے بھی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

جہاں مداح ایک طرف تنقید کررہے ہیں وہیں پاکستان ٹیم کے دفاع میں صارفین نے سوشل میڈیا پر محاذ سنبھالا ہوا ہے۔ وقار آفریدی نامی ایک مداح نے لکھاکہ اتنے دنوں سے ڈرامہ چلتا رہا لیکن اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی ہوئی وہ بھی مجبوری میں نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا۔

بلال ناصر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اسکواڈ امیدوں کے مطابق تو نہیں ہے لیکن صحیح ہے۔ 

ابرارسلطان نامی ایک فین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ انہیں اس ٹیم پر مکمل بھروسہ ہے۔ یہ ٹیم ورلڈکپ ضرور جیتے گی۔

فیضان نامی ایک مداح نے لکھا کہ اسکواڈ متوازن ہے وہ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement