Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کل متوقع، ابرار احمد کو ریزرو، نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو شامل کئے جانے کا امکان

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آسٹریلیا سمیت دیگر ملکوں کی ٹیموں کا اعلان ہوچکا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ تاحال قومی ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسکواڈ 3 دن پہلے ہی فائنل کیا جاچکا ہے۔  پی سی بی کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان ہوگا۔

نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہیں ان کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائیں گے۔ زمان خان، ابرار احمد اور محمد حارث ٹریولنگ ریزرو میں ہوں گے۔ فہیم اشرف کو اسکواڈ سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے آج سے باؤلنگ کا بھی آغاز کردیا ہے۔ پاکستان ٹیم کے تمام اہم کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  میگا ایونٹ سے پہلے اسپن بولنگ کوچ بھی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا، سابق اسپنر مشتاق احمد اسپن بولنگ کوچ کے مضبوط امیدوار ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts