Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی کردی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

مہنگائی سے پریشان کراچی کی عوام کیلئے راحت کی خبر آگئی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی کیلئے بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرِ صدارت کے الیکٹرک کی اگست کے فیول چارجز کی ایڈجسٹمنٹ کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 87 پیسے سستی ہو گی، جس سے انہیں 8 ارب 87 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

سماعت کے دوران کیس افسر نیپرا نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے اگست کی فیول ایڈجسمنٹ میں 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی۔ کے الیکٹرک کی اپنی بجلی پیداوار کی لاگت 38 روپے فی یونٹ ہے اور جو بجلی خریدتا ہے اس کی لاگت 13.61 روپے فی یونٹ ہے۔

اس موقع پر چیئرمین نیپرا نے سوال کیا کہ کے الیکٹرک بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے کیا کر رہی ہے ؟ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ کے مقابلے میں 24 روپے فی یونٹ مہنگی بجلی بنا رہا ہے۔

Advertisement

ممبر نیپرا کے پی نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنی بجلی بنانے کی قیمت کم کرتا تو صارف کو 6 روپے فی یونٹ ریلیف ملتا۔ چیئرمین نیپرا نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک سستی بجلی کی پیداوار کے لیے اقدامات کرے۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم کراچی کے صارفین کے مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔ کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے یونٹ ون میں خرابی آئی ہوئی ہے، جس دور کرنے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement