Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

نیپال میں 5.7 شدت کا زلزلہ، 128 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

مغربی نیپال کے علاقے جاجرکوٹ  میں 5.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 128 افراد  ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے جبکہ متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ نیپال میں 5.7 شدت کے زلزلے کا مرکز کھٹمنڈو سے 250 میل شمال مشرق میں واقع تھا، جس کی گہرائی 11 میل ریکارڈ کی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پر نیپالی زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 6.4 بتائی تھی تاہم جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے شدت 5.7 بتائی جبکہ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں،  کئی عمارتوں اور انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

حکام نے کئی لوگوں کے ملبے تلے پھنسے ہونے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئےہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارت میں دہلی  سمیت دیگر علاقوں میں بھی  محسوس کیے گئے۔ واضح رہے کہ نیپال میں 2015 میں 7.8 شدت کے زلزلے میں 9000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement