Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

گزشتہ برس سیکیورٹی کا بہانہ بناکر واپس لوٹنے والی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر دورہ پاکستان پر پہنچ گئی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کراچی پہنچے ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے امارات ایئر کی پرواز سے لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کرکے آج علی الصباح دبئی پہنچا۔ جہاں سے مہمان ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز کراچی پہنچے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد کے وقت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور مہمان ٹیم کو مکمل سیکیورٹٰ پروٹوکول میں ایئر پورٹ سے ہوٹل منتقل کیا گیا۔

سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ ایس ایس یو اور کراچی پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہو گا جو 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Advertisement

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک ملتان میں شیڈول ہے جسکے بعد ون ڈے سیریز کے میچز 10 ، 12 اور 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement