Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

نیب کے نام پر فراڈ کرنے والےملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے نیب کے نام پر ہی فراڈ کرنے والے ملزمان کو دھر لیا۔ نیب کراچی کی ٹیم نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شاہد علی ۔ اسد علی اور خالد میرانی کے نام سے ہوئی۔


تینوں ملزمان کو آرٹلری میدان تھانے میں پولیس کے حوالے کیا گیا۔ ملزمان  دھوکہ دہی کرکے شہریوں کو سرکاری ملازمت کے جعلی آفر لیٹر دیتے تھے۔ ملزمان نے کئی شہروں کو نیب، ایجوکیشن، ہیلتھ ،محکمہ ایکسائز اور دیگر محکموں کے جعلی آفر لیٹر جاری کیے۔


نیب انٹیلیجنس نے کارروائی کرکے ملزمان کے خلاف اہم شواہد بھی برآمد کرلیے۔ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی پولیس کرے گی۔ ملزمان کے خلاف متاثرین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement