Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں وزیراعظم شہباز شریف کو بےگناہ قرار دے دیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں بے گناہ قرار دیدیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) حکام  نے عدالت میں  رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے میں بدعنوانی کےکوئی ثبوت نہیں ملے، اس سے سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا نہ ہی شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے۔

نیب حکام کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ  میں کرپشن کا ثبوت نہیں ملا، دوبارہ انکوائری کی گئی مگر ثبوت نہیں مل سکا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز شریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے ثبوت نہیں ملے، آشیانہ اسکینڈل میں ان  کےخلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا۔

نیب نے کہا کہ ریکارڈ و شواہد سے ثابت ہوتا ہے کسی پبلک آفس ہولڈر نےکسی قسم کے فوائد حاصل نہیں کیے، بغیر کسی شکوک و شبہات کے یہ بات ثابت ہورہی ہے سرکاری خزانےکو نقصان نہیں ہوا۔ کامران کیانی نے بھی سرکار کے خزانےکو نقصان نہیں پہنچایا، نہ ہی فواد حسن فواد نے ٹھیکہ دلوانے کے لیے کوئی رشوت لی۔

Advertisement

نیب رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے آشیانہ کا معاملہ قانون کے مطابق اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا، احتساب عدالت قانون کے مطابق شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کر دے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement