Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

نوجوانوں نے 18 سے 24 سال کی عمر شادی کیلئے موزوں ترین قرار دے دی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں 65 فیصد نوجوان 18 سے 24 سال کی عمر میں شادی کو موزوں ترین قرار دیتے ہیں۔ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں مختلف عمر کے لوگوں نے شادی کیلئے موزوں ترین عمر پر رائے دی ہے۔

پلس کنسلٹنٹ کے سروے کے مطابق 24 سال سے کم عمر کے 65 فیصد پاکستانی شادی کیلئے موزوں عمر 18 سے 24 سال سمجھتے ہیں۔ سروے میں شادی شدہ اور غیرشادی شدہ دونوں سے رائے لی گئی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پلس کسلٹنٹ سروے میں مجموعی طور پر 1600 سے زائد پاکستانیوں نے حصہ لیا۔ جس میں 15 سے 24 سال عمر کے 65 فیصد پاکستانیوں نے شادی کیلئے موزوں تک ترین عمر 18 سے 24 سال قرار دی۔

شادی کیلئے 18 سے 24 سال کی عمر موزوں ترین قرار دینے والے غیرشادی شدہ مرد 66 فیصد تھے جبکہ 41 فیصد غیرشادی خواتین بھی اسی رائے کی حامی ہیں۔

سروے میں 35 سے 44 سال عمر کے 49 فیصد پاکستانی 25 سے 28 سال کی عمر کو شادی کیلئے موزوں قرار دیتے ہیں جبکہ 45 سال سے زائد 42 فیصد پاکستانی بھی 25 سے 28 سال کی عمر میں شادی کے حامی ہیں۔

Advertisement

شادی کیلئے 25 سے 28 سال کی عمر موزوں سمجھے والے پاکستانیوں میں 44 فیصد غیرشادی شدہ خواتین جبکہ مرد 25 فیصد ہیں جبکہ شادی شدہ 36 فیصد خواتین اور 38 فیصد مرد کے خیال میں شادی کی موزوں عمر 25 سے 28 سال ہے۔

سروے میں حصہ لینے والے شادی شدہ افراد سے انکی شادی کے وقت کی عمر پوچھی گئی تو 74 فیصد پاکستانیوں کی عمر 21 سال سے 28 سال کے درمیان پائی گئی۔

سولہ فیصد پاکستانیوں کی شادی 18 سے 20 سال، 8 فیصد کی 29 سے 32 سال جبکہ ایک فیصد  کی شادی 18 سال سے کم عمر میں ہوئی۔

سروے میں حصہ لینے والی 30 فیصد خواتین کی اور 13 فیصد مردوں کی  شادی کے وقت عمر 18 سے 20 سال تھی جبکہ 58 فیصد خواتین اور 76 فیصد مردوں کی عمر شادی کے وقت 21 سے 28 سال کے درمیان تھی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement