Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت لاہور پہنچا دی گئی

لاہور: سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے لاہور پہنچا دی گئی ہے۔

میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے لاہور ایئر پورٹ پر بیگم شمیم اختر کی میت وصول کی، نواز شریف اور شہباز شریف کی ہمشیرہ کوثر بیگم بھی میت کے ساتھ لاہور پہنچی ہیں۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت تدفین کےلیے جاتی امراء شریف میڈیکل کمپلیکس پہنچا دی گئی، اُن کی نمازِ جنازہ دوپہر ڈیڑھ بجے شریف میڈیکل کمپلیکس میں ادا کی جائے گی۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts