Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

نماز سکھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اسمارٹ جائے نماز متعارف

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

قطر سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان خامس نے اسمارٹ جائے نماز تیار کرلی۔ اسمارٹ جائے نماز میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس ایجاد پر جینیوا میں ہونے والی ایجادات کی بین الاقوامی نمائش  میں گولڈ میڈل سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

قطر سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان خامس نے اسمارٹ جائے نماز کو سجدہ کا نام دیا ہے۔ ایجاد کا مقصد بچوں اور دائرہ اسلام میں آنے والے نئے مسلمانوں کو نماز کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کا طریقہ سکھانا ہے۔

اسمارٹ جائے نماز سجدہ کو استعمال کرنے کا طریقہ انتہائی آسان ہے جس میں جائے نماز میں ایک ایل ای ڈی اسکرین لگی ہوئی ہے اور ساتھ ہی اس میں بلٹ ان اسپیکر نصب ہے جو استعمال کرنے والوں کو مرحلہ وار تربیت دیتی ہے۔ 

سجدہ کو موبائل ایپ کے ذریعے جوڑا جاتا ہے جس کی مدد سے استعمال کرنے والے نماز پڑھنے کی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ جائے نماز جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ آراستہ ایک قالین ہے جس میں نماز پڑھنے کے طریقے کے علاوہ دیگر اسلامی عبادات کے بارے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

اسمارٹ جائے نماز کے مؤجد کی ویب سائٹ کے مطابق جائے نماز میں ایل ای ڈی اسکرین، اسپیکرز نصب ہے جو نماز سیکھنے والوں کو انگریزی اور عربی زبانوں میں 25 سے زائد مختلف طریقوں سے نماز پڑھنا سکھائی گی۔

Advertisement

اسمارٹ جائے نماز کے ساتھ موبائل ایپلی کیشن کنکٹ کرکے نماز سیکھنے والے مسلمان مخصوص عبادت اور اسکرین پر قرآنی آیات پڑھ کر نماز سیکھ سکتے ہیں۔ یہ جائے نماز ان لوگوں کے لیے ہے جو بغیر کسی پریشانی کے صحیح طریقے سے نماز پڑھنے کا طریقہ سیکھنا چاہتے ہیں۔

اسمارٹ جائے نماز میں ایسے فیچرز موجود ہیں جس کے استعمال کرنے سے اسکرین پر نماز پڑھنے کی تمام تر ہدایات سامنے آجائیں گی جو شریعت کی روشنی میں نماز کا درس دے گی۔ اس اسمارٹ جائے نماز میں ایل ای ڈی اسکرین نصب ہے جو مسلمانوں کو نماز پڑھنے کے دوران قرآن پاک پڑھنے اور حفظ کرنے میں مدد دے گی۔

اسمارٹ جائے نماز میں بہت سے آپشن ہیں، نمازی اسے بہ آسانی اپنے مطابق کنٹرول کرسکتا ہے، قرآن پاک کی آیات کا سائز اور تلاوت کے مختلف انداز آپ اپنے مطابق کنٹرول کرسکتے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement