Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

نجی اسکول کی فیسوں میں اضافہ کے معاملہ پرعدالت کا حکم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسکول کی جانب سے فیسوں میں اضافہ کے خلاف بچوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے 2017 میں اسُ وقت کی فیس میں 5 فیصد اضافہ کا حکم دیا تھا۔ نجی اسکول نے 2019 میں اسُ وقت کی فیس کے حساب سے 5 فیصد اضافہ کردیا۔

 

عدالت نے سوال کیا کہ فیسوں میں اضافہ کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے کمپلین سیل قائم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن آج تک ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز ایجوکیشن نے کمپلین سیل قائم ہی نہیں کیا۔ جب کمپلین سیل ہی قائم نہیں کیا گیا تو شکایت کس کے پاس درج کرائیں؟

 

ان کے پاس ایک ہزار شکاتیں پہلے بھی پڑی ہیں ابھی تک ان پر فیصلہ نہیں کیا، جس ریگولر ادارے کو بچوں کے لیے کام کرنا ہے وہ پرائیویٹ اسکول مالکان کے لیے کام کررہا ہے۔

 

عدالت نے ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن سے متعلق سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ گھوڑے دوڑا کر اب سو گئے ہیں آپ نے انکو جگانا ہوگا۔

 

عدالت نے بچوں کے والدین کو ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز اینڈ ایجوکیشن کے پاس براہ راست شکایت درج کرانے اور ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز ایجوکیشن کو چار ہفتوں میں قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement