Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ناظم آباد میں غیرقانونی عمارت کی تعمیر، عدالت کا مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائیکورٹ نے ناظم آباد میں غیر قانونی پورشنز بنانے سے متعلق درخواست پر بڑا حکم جاری کرتے ہوئے پلاٹ نمبر 8/2 بلاک 2 ڈی کے مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ناظم آباد میں غیر قانونی پورشنز بنانے سے متعلق درخواست پر بڑا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے پلاٹ نمبر 8/2 بلاک 2ڈی کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے خلاف ضابطہ تعمیرات میں معاونت پر ایس بی سی اے افسران کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈی جی ایس بی سی اے 15 روز میں انکوائری کریں۔ 

سندھ ہائی کورٹ کے جج نے کہا غیر قانونی تعمیرات میں معاونت کرنے والے افسران کا  بھی تعین کیا جائے۔ عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو طلبی کی بھی تنبیہہ کی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیصلہ پر عمل درآمد نہ کیا تو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement