Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ناصرحسین شاہ کا لاہور میں شہید پولیس کانسٹیبل کے بچوں کی کفالت کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پنجاب میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کمال احمد کے بچوں کی کفالت کرنے کا اعلان کردیا۔

 

ناصرحسین شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے پاکستان میں کل رات شہید ہونے والے کانسٹیبل کمال کے تمام بچوں کی اگلے 10 سال تک کفالت کی ذمہ داری لیتا ہوں۔

 

صوبائی وزیر نے کہا کہ کمال ڈاکو نہیں تھا بلکہ اقتدار پر ڈاکہ مارنے والے ڈاکوؤں کی راہ میں رکاوٹ تھا۔ ناصر حسین شان نے یہ بھی کہا کہ فرض کی تکمیل کی خاطر کھڑے ہونے والے ہر سپاہی ہر جوان پر سلام۔

 

واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پولیس کے چھاپے کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل احمد کمال شہید ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد گھر کے مالک اور اُس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

ایف آئی آر کے مطابق ساجد حسین کے کہنے پر اس کے بیٹے نے پولیس پر فائرنگ کی، شہید کانسٹیبل کمال احمد 8 ماہ کے بیٹے سمیت 5 بچوں کا باپ تھا۔

Advertisement

 

کمال احمد کی شہادت کے بعد ان کی بیوہ رابعہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے بچے یتیم ہوگئے، ہمارا کوئی کفالت والا نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میر ے شوہر کو مارنے والے کو بھی ویسی ہی سزا دی جائے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement