Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ناردرن بائی پاس پر گوٹھ مسمار کرنے کےدوران مکینوں کا احتجاج، رکاوٹیں لگاکر روڈ بندکردیا

کراچی میں نادرن بائی پاس پر واقع پیربخش گوٹھ اور عمر گوٹھ کو مسمار کرنے کے دوران مکینوں نے شدید احتجاج کیا، مشتعل مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ناردرن بائی پاس کو بلاک کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ناردرن بائی پاس پر پیربخش گوٹھ اور عمرگوٹھ کو گرانے کیلئے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پہنچی تو علاقہ مکینوں نے ٹیم پر پتھراؤ کردیا۔

 

مشتعل مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے ناردرن بائی پاس پر پہنچے اور سڑک پر رکاوٹیں لگاکر ٹریفک معطل کردی۔ گوٹھ کے مکینوں نے اینٹوں اور پتھروں سے رکاوٹیں لگاکر راستہ کو ٹریفک کیلئے بند کیا۔

 

مشتعمل مظاہرین کے احتجاج کے بعد اینٹی انکروچمنٹ پولیس اور ڈیمالیشن ٹیم پیچھے ہٹ گئی اور مذید نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

 

گوٹھ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ انکا مسکن ہے ہم کسی بھی صورت اپنے مکانات کو مسمار نہیں کرنے دیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts