Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ دونوں بچے مل گئے، والدہ کی سوشل میڈیا پر تصدیق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے لاپتہ ہونے والے دونوں بچے مل گئے۔ بچوں کی والدہ نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بچوں کے ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

بچوں کی والدہ نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ بچوں کو جو لوگ لے کر گئے تھے وہی لوگ حیدری پر چھوڑ گئے ہیں۔ نامعلوم نمبر سے انہیں اس حوالے فون کرکے آگاہ کیا گیا۔

بچوں کی والدہ شمائلہ ناز کے مطابق انہوں نے فوری طور پر اپنے بھائی کو آگاہ کیا جو رینجرز کے ساتھ حیدری پر پہنچا تو وہاں بچے مل گئے ہیں۔ بچوں کی والدہ نے میڈیا اور سوشل میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے گزشتہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے 12 سالہ محمد ایان اور 11 سالہ انابیہ ناز رات 11 بج کر 50 منٹ پر گھر سے برگر لینے کیلئے نکلے تھے اور لاپتہ ہوگئے تھے۔

دونوں بچے کراچی میں اپنے ماموں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ بچوں کی والدہ دبئی میں ملازمت کرتی ہیں جبکہ والدین کے درمیان 8 سال قبل علیحدگی ہوگئی تھی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement