Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نارتھ ناظم آباد بارہ دری میں سوئمنگ پول کی توڑ پھوڑ پر کے ایم سی اور دیگر حکام کو نوٹس جاری

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بارہ دری میں سوئمنگ پول کی توڑ پھوڑ کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کردئے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت میں درخواست گزار نے استدعا کی کہ کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے 2015 میں زمین سوئمنگ پول کیلئے الاٹ کی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل ندیم خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ چئیرمین نارتھ ناظم آباد ٹاون نے اختیارات کا جائز استعمال کرتے ہوئے سوئمنگ پول توڑ دیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سوئمنگ پول کو بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے چئیرمین نارتھ ناظم آباد ٹاون، کراچی میونسل کارپوریشن (کے ایم سی) اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیے اور فریقین سے 31 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts