Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

نئی بسیں لانے میں تاخیر، مرتضی وہاب نے معافی مانگ لی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے شہریوں کو سفری سہولیات میں آسانی فراہم کرنے کیلئے سندھ حکومت نئی بسیں لانے کا اعلان باتوں اور دعووں تک ہی محدود ہے۔ شہرقائد میں نئی بسیں تو نہ آسکیں لیکن ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب نے نئی تاریخ ضرور دے دی اور تاخیر ہونے پر معذرت بھی کرلی۔

 

دس دسمبر 2021 کو ایڈمنسٹریٹر کراچی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا تھا کہ 31 جنوری 2022 تک سندھ حکومت کا محکمہ ٹرانسپورٹ کراچی میں 50 نئی بسیں لے کر آرہا ہے۔

 

مرتضٰی وہاب نے اس کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا تھا کہ 50 نئی بسیں آنے کے بعد اگلے 2 ماہ میں مذید 200 بسیں شہرقائد پہنچیں گی اور کراچی کے شہریوں کو سفری سہولیات ملیں گی۔

 

مرتضٰی وہاب نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ نئی بسوں کی آمد کیلئے 31 جنوری کو جو ڈیڈ لائن دی تھی وہ انہیں یاد ہے لیکن کچھ مسائل کی وجہ سے وہ التواء کا شکار ہوئی ہے۔ مرتضٰی وہاب نے نئی تاریخ دیتے ہوئے کہا انشاء اللہ اپریل کے آخر تک وہ بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔

 

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ وہ اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ بسیں آنے میں تاخیر ہوئی ہے لیکن وہ اپنے وعدے پر قائم ہیں جو کہا ہے وہ ضرور کرکے دکھائیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے دعویٰ کیا کہ اس پراجیکٹ پر کام شروع ہوچکا ہے اور کراچی میں 50 کے لگ بھگ نئی بس اسٹاپس بنائے جارہے ہیں۔

Advertisement

 

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں، دیر سویر ہوجاتی ہے۔ بسوں کی آمد میں تاخیر پر وہ معذرت خواہ ہیں۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement