Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

“میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے”، چیف جسٹس عمرعطاء بندیال الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کی آئینی مدت آج ختم ہورہی ہے۔ چیف جسٹس افسران اور اسٹاف سے الوداعی خطاب کے دوران جذباتی ہوکر آبدیدہ ہوگئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے مدت ملازمت کے آخری روز سپریم کورٹ کے افسران اور اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی اور اپنے الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ بھی ہوگئے۔

چیف جسٹس نے دوران خطاب خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیہ دی اور کہا کہ میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال بڑے اچھے گزرے، آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے، آپ سب اپنی بھرپور لگن سے کام کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی و دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، جب سب اکٹھے ہوں گے تو یہ بحران نہیں رہے گا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے  کہا کہ آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ۔

Advertisement

واضح رہے چیف جسٹس عمرعطاء بندیال آج ریٹائر ہورہے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کل چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں کل صبح 11 بجے ہوگی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement