Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

میئر کراچی کیلئے پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میئر کراچی کے انتخابات کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کراچی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کو سپورٹ کرے گی۔ پیپلزپارٹی میئر کراچی کے انتخابی عمل میں پری پول ریگنگ کر رہی ہے، پیپلز پارٹی منتخب بلدیاتی نمائند گان کو پولیس کے ذریعے اغواء کررہی ہے۔

پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی 4 بار بلدیاتی الیکشن سے پیچھے بھاگی، پیپلزپارٹی اجلت میں میئر کا انتخاب کروانا چاہتی ہے، بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے ان کواغواء کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کرچکی ہے۔

تحریک انصاف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میئر کا انتخاب شفاف طریقہ کار سے ہونا چاہیئے، پیپلزپارٹی نے چور دروازے سے میئر کے انتخاب کا راستہ بنایا، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نہیں چاہتی کے عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts