Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

میئر کراچی مرتضٰی وہاب سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر مقرر

میئر کراچی مرتضٰی وہاب کو سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کا صدر مقرر کردیا گیا۔ مرتضٰی وہاب کو صدر مقرر کرنے کا فیصلہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں ہوا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں مرتضیٰ وہاب کو سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کا صدر بنانے کا فیصلہ ہوا۔

مجلس عاملہ کا اجلاس نائب صدر اولمپئن حنیف خان کی زیر صدارت ہوا جس میں شریک 18 ارکان نے متفقہ طور پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کا صدر بنانے کا فیصلہ کیا۔ مرتضیٰ وہاب سے قبل اولمپئن اصلاح الدین سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔

اولمپئن حنیف خان کا کہنا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی رضامندی سے انہیں سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی صدارت کا عہدہ دیا گیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts