Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مہنگائی سے جرائم میں اضافہ، پرچون کی دکان کے باہر سے گھی کی بالٹیاں چوری

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے جرائم میں بھی اضافہ ہونے لگا۔ روز مرہ کھانے پینے کی اشیاء قوت سے خرید سے باہر ہونے پر چوری کی وارداتیں رپورٹ ہونے لگیں۔ کراچی میں پرچون کی دکان کے باہر سے گھی کی بالٹیاں چوری ہوگئیں۔

 

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں ایک شہری نے پرچون کی دکان کے باہر سے گھی کی بالٹیاں چوری کیں۔ چوری کی سی سی ٹی وی فوٹج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 

فوٹج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس ایک شخص اشیاء خوردونوش کی دکان کے باہر فٹ پاتھ پر رکھی ہوئی گھی کی بالٹیوں کے قریب آکر رکتا ہے اور تھوڑی دیر بعد 2 گھی کی بالٹیاں لے کر فوری فرار ہوجاتا ہے۔

 

چند سیکنڈز بعد یہ شخص دوبارہ آتا ہے اور دکاندار کا دھیان بٹتے ہی مزید گھی کی بالٹیاں لے جاتا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ بریگیڈ کے مطابق دکاندار نے واقعہ کی کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی ہے۔

 

شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی کے باعث جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسٹریٹ کرائم، بینکوں سے رقم لے کر آنے والوں لوگوں سے لوٹ مار کی وارتیں عام ہورہی ہیں۔ جبکہ گھر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement