Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مچھر کالونی میں ملازمین کو تشدد کرکے قتل کرنے والے بیشتر ملزمان کا غیرقانونی طور پر مقیم ہونے کا انکشاف

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے مچھرکالونی میں ہجوم کے تشدد سے ہلاک ہونے والے ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین پر تشدد کرکے قتل کرنے والے بیشتر ملزمان کا غیر قانونی طور پر مقیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ تشدد کرنے والے بیشتر افراد پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔

پولیس کے مطابق کمپنی ملازمین پر تشدد میں ملوث بیشتر افراد کا نادرا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ واقعہ میں جن افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے انکے پاس بھی شناختی کارڈ موجود نہیں ہیں۔

پولیس کے مطابق ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کے قتل کے الزام میں اب تک 13 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور ایک کے پاس بھی شناختی کارڈ موجود نہیں ہے۔

واقعہ کی تحقیقات کرنے والی پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں فارن ایکٹ کی دفعات کے اندراج پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں بھی پیش کردیا۔

Advertisement

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزمان سے تفتیش اور وڈیوز کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کیا گیا۔  مجموعی طور پر مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمے میں 11 نامزد اور ڈھائی سو نامعلوم ملزمان مفرور ہیں۔ ملزمان سے تفتیش اور سی آر او کے لئے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

عدالت نے ملزمان کو 7 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی کی پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement