Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کیلئے دعائیں

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر سندھ سعید آفریدی کا دعویٰ ہے کہ مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم کی کامیابی کے لئے دعائیں کی ہیں۔

 

سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور  ایم پی اے سعید آفریدی نے کراچی میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔

 

 ملاقات کے بعد ایم پی اے سعید آفریدی نے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی اور بتایا کہ آج مولانا طارق جمیل سے کراچی میں ملاقات کا شرف حاصل ہوا جس میں مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم کی کامیابی کے لیے ڈھیروں دعائیں دیں۔

 

سعید آفریدی نے لکھا کہ دراصل طارق جمیل صاحب جیسے عالم دین ہی ہمارے ملک کا اصل اثاثہ ہیں۔ سعیدآفریدی کے ٹوئیٹرپیغام کو پاکستان تحریک انصاف سمیت عمران خان کے چاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوب آگے بڑھایا جارہا ہے۔

 

واضح رہے وزیراعظم عمران خان ان دنوں مشکلات سے دوچار ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے۔ حکومت کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے بھی واضح حمایت کا اعلان نہ کرنے کے باوجود عمران خان کا بحیثیت وزیراعظم مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

Advertisement

 

مولانا طارق جمیل ماضی میں بھی عمران خان کو پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے امید کی کرن قرار دے چکے ہیں۔ ماضی میں بھی مولانا طارق جمیل نے عمران خان کی کامیابی کے لئے دعا کی تھی۔

 

 

 

 

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement