Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

موسمیاتی آلات کی کمی ہے، بارشوں کی پیشگوئی بین الاقوامی معیار کی نہیں ہوتی، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

محکمہ موسمیات کے چیف سردار سرفراز نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی آلات کی کمی ہے جسکے باعث بارشوں کی پیشگوئی بین الاقوامی معیار کی نہیں ہوتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 8 لاکھ اسکوائر کلومیٹر پر محیط ملک میں صرف 110 ویڈر اسٹیشنز ہیں جبکہ ملک میں صرف آٹومیٹڈ ویدر اسٹیشنز کراچی اور اسلام آباد میں نصب ہیں۔

ڈاکٹرسردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہر 30 سے 50 کلومیٹر علاقے میں وید اسٹیشن نصب ہونا چاہئے۔ ہماری بارشوں کی شارٹ ٹرم پیشگوئی 90 فیصد تک درست ثابت ہوتی ہے لیکن لانگ ٹرم پیشگوئی کیلئے آٹومیٹڈ ویدر اسٹیشنز کی ضرورت ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر ملک میں ویدر اسٹیشنز کی تعداد 400 تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔ جائیکا کے ساتھ بھی منصوبہ پائپ لائن میں ہے۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے نئے ویدر اسٹیشنز کی تنصیب کا کام دو ماہ میں شروع کردیا جائے گا۔

سردار سرفرازکا کہنا ہے کہ 400 ویدر اسٹیشنز کی تنصیب میں دو سال کا عرصہ لگ سکتا ہے، منصوبے پر پچاس ارب روپے تک لاگت کا تخمینہ ہے جس کے بعد بارشوں کی پیشگوئی بہتر ہوسکے گی۔ اس وقت مینول طریقہ کار کے زریعہ ملک بھر سے ڈیٹا حاصل کرکے اسے نقشوں کی صورت میں پلاٹ کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement