Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مودی حکومت کا انڈیا کا نام تبدیل کرکے بھارت رکھنے کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

نریندر مودی کی حکومت نے بھارتی آئین میں انڈیا کا نام تبدیل کر کے ’بھارت‘ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ انڈیا کا مکمل نام ریپبلک آف بھارت رکھا جائے گا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے مودی حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں تجویز سامنے لاسکتی ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ کا سیشن 18 سے 22 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں بھارتی آئین میں انڈیا کا مطلب بھارت میں ترمیم کی جائے گی اور اس کا نام صرف ’ری پبلک آف بھارت‘ رکھا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ انڈیا کا نام بھارت رکھنے کا مطالبہ پورا کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی جائے گی جس کے لیے مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں ایک قرارداد لاسکتی ہے۔

حال ہی میں بی جے پی راجیہ سبھا کے رکن نریش بنسل نے آئین سے انڈیا کا لفظ ختم کر کے بھارت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لفظ انڈیا نوآبادیاتی غلامی کی علامت ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیراعظم، صدر اور نائب صدر کو لے جانے والے خصوصی طیارے کا نام بھی بھارت ہے۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق صدر نے جی 20 وفد کے لیے راشٹرپتی بھون سے عشائیے کا دعوت نامہ جاری کیا ہے جس میں پریذیڈنٹ آف انڈیا کے بجائے پریذیڈنٹ آف بھارت لکھا گیا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement