Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

منظوروسان نے عمران خان کی حکومت کےخاتمہ کا خواب دیکھ لیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے نیا خواب دیکھ لیا۔ منظور وسان نے عام انتخابات اور وزیراعظم عمران خان سے متعلق بھی پیش گوئی کردی ہے۔

 

منظور وسان کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کا دن بہت اہم ہے۔ ممکن ہے 23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان کی جگہ کوئی نیا وزیراعظم شرکت کرے۔ منظور وسان نے تحریک عدم اعتماد سے قبل عمران خان کی اسمبلی تحلیل کرنے کی بھی پیشگوئی کردی۔

 

پی پی رہنما کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔ دو ماہ بہت اہم ہیں ، عمران خان کیلئے ایک کے بعد ایک نیا بحران آئے گا۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ایسے فیصلے کروائیں گے جو مستقبل میں ان کیلئے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔

 

منظور وسان نے مزید کہا ہے اپوزیشن کے آپسی اختلافات اپنی جگہ لیکن تحریک عدم اعتماد پر سب متفق ہیں۔ انہیں معاملات سنگین نظر آرہے ہیں وہ کسی خلائی مخلوق پر یقین نہیں رکھتے، عام انتخابات اسی سال ہوسکتے ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement