ملیرایکسپریس وے کی جانب سے ملیر ندی روڈ پر تعمیراتی کام مکمل ہوگیا۔ مرمتی کام مکمل ہوتے ہی نیوپمپ ہاؤس گھارو سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی۔
ملیرایکسپریس وے کی تعمیر کے سلسلے میں ملیر ندی روڈ پر تعمیراتی کام کی وجہ سے پیر کی صبح گھارو کے پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل کی گئی تھی۔
ملیر ندی مانسہرہ کالونی کے اطراف میں 33 اور 18 ڈایا پی آر سی سی پائپ کے مرمتی کام کیلئے دو دن تک پانی بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا لیکن مقررہ وقت سے پہلے ہی کام کو مکمل کرلیا گیا۔
مرمنتی کام کی وجہ سے سے کراچی میں بن قاسم ، لانڈھی ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، پی اے ایف فیصل، پاکستان نیوی کارساز اور اسٹاف کالونی کارساز کے علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل رہی۔
مرمتی کام مکمل ہوتے ہی نیوپمپ ہاؤس گھارو سے ایک بار پھر پانی کی فراہمی شروع کردی گئی اور شہر کو اس وقت بھی معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری ہے۔