Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ملک بھر میں یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ، کم از کم پاسنگ مارکس 40 کرنے پر بھی اتفاق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز نے ملک بھر میں کم از کم پاسنگ مارکس 40 کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ ملک بھر میں یکساں رزلٹ کارڈ بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک کے تعلیمی بورڈ ز کی کمیٹی فارچیئرمینز کا دو روزہ اجلاس ہواجس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں  کمیٹی نے پاسنگ مارکس کم ازکم 40 فیصد کرنے پر اتفاق کیا ہے جب کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے مسلمان طلبہ کے لیے مطالعہ قرآن لازمی قرار دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

بورڈز کے چیئرمینز نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ پورے ملک میں یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کیا جائے گا اور امتحانی شیڈول مارچ اپریل کے بجائے مئی جون میں کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں رواں سال کے لیے انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بلوچستان بورڈ رواں سال انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی کا چیئرمین ہوگا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement