Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی: ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر جانے کے بعد 34 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے کے دوران 17 کروڑ ڈالر اضافے سے 20 ارب 85 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل زرمبادلہ ذخائر کا یہ لیول جنوری 2018ء میں دیکھا گیا تھا۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ قرض کی موخر ادائیگیوں، غیر ملکی مالیاتی اداروں کی معاونت اور تجارتی خسارے میں کمی سے ادائیگیوں کا توازن بہتر ہو رہا ہے جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر کو بھی استحکام مل رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 13 نومبر 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 20.085 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19.906 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 13 نومبر 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.931 ارب ڈالر تھا جو دو فروری 2018ء کے بعد زرمبادلہ کی بلند ترین شرح ہے۔ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.154 ارب ڈالر تھا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement