Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت، پاک انگلینڈ میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ میچ کے آغاز سے قبل ملکہ برطانیہ ایلزبتھم دوم کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب انگلینڈ کی ٹیم 2005 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستانی سرزمین پر ان ایکشن ہوگی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کے آغاز سے قبل ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم میچ میں سیاہ پٹیاں بازوؤں پر باندھ کر میدان پر اترے گی۔

میچ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے بھی ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ پاکستان کی جانب سے سیلاب کی تباہ کاریوں اور جاں بحق افراد کیلئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات گزشتہ روز ادا کی گئی تھیں۔ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر کے سربراہان مملکت سمیت 500 کے قریب سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

Advertisement

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران بھی ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے ملکہ برطانیہ کیلئے دعا بھی کی گئی تھی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement