Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سندھ میں داخل ہوگا، 17 اکتوبر کو کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پاکستان میں موجود مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات تک سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیراثر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 17 اکتوبر کو بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ میں داخل ہونے والے سسٹم کے زیر اثر 16 اور 17 اکتوبر کو صوبے کے بالائی اور وسطی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی شدت کی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو، شہید بینظیر آباد، خیر پور، گھوٹکی، کشمور، سانگھڑ اور میر پور خاص کے اضلاع میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، عمر کوٹ اور تھرپارکر میں 17 اکتوبر کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور آج زیادہ سے زیادہ پارہ 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب دن میں اوسطاً 75 فیصد جبکہ شام میں 60 فیصد رہے گا جس کے باعث گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے، تاہم شہر میں مغربی اور جنوب مغربی سمت سے ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts