Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

معروف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ٹیکسٹ پوسٹ کرنے کا فیچر متعارف کروادیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

دنیا کی مختصر دورانیہ کی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ٹیکسٹ پوسٹ کرنے کا فیچربھی مہیا کر دیا گیا ہے۔ اب ٹک ٹاکرز بھی تحریری پوسٹس میں اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔

ٹک ٹاک پر ابتداءمیں مختصر دورانیے کی ویڈیوز شیئر کی جا سکتی تھیں۔ بعد ازاں ویڈیوز کی طوالت میں اضافہ کیا گیا اور اب ٹک ٹاک پر تھریڈز اور ایکس کی طرح صرف ٹیکسٹ پوسٹ کرنے کا فیچربھی مہیا کر دیا گیا ہے۔چنانچہ اب ٹک ٹاکرز بھی تحریری پوسٹس میں اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹ پوسٹس کانٹینٹ کریئٹرز کو بااختیار بنانے اور اظہار خیال کے دلچسپ مواقع فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ایک جدید فارمیٹ ہے۔

ٹیکسٹ پوسٹس کے ساتھ ٹک ٹاک کانٹینٹ کی تخلیقی حدود کو وسیع کرکے اپنی متحرک کمیونٹی کو کہانیوں، نظموں، ترکیبوں اور دیگر تحریری کانٹینٹ کو پیش کرنے کا ایک طریقہ پیش کررہا ہے۔

ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارفین اب ویڈیوز شیئر کرنے کے ساتھ تحریری پوسٹ کرسکتے ہیں۔ ٹک ٹاک کے کیمرہ صفحہ پر صارفین کے پاس اب تین آپشنز ہیں: تصویر، ویڈیو اور ٹیکسٹ۔ ان میں سے ٹیکسٹ کا انتخاب کرنے سے ٹیکسٹ کریئشن پیج کھلتا ہے، جہاں تخلیق کار اپنے خیالات اور سوچ کو تحریر کی صورت میں پوسٹ کرسکتا ہے۔

Advertisement

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ پوسٹ پیج پر صارفین کو کسٹمائزیشن کے آپشنز کا ایک مجموعہ ملے گا۔ ان کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ صارفین کی ٹیکسٹ پوسٹس کسی بھی ویڈیو یا تصویر کی طرح جاذب نظر اور دلکش ہوں۔ 

ساؤنڈ کو شامل کرنا، مقامات کو ٹیگ کرنا، کمنٹس کو فعال کرنا اور ڈوئٹس کو مدعو کرنا یہ سب ٹِک ٹاک کو ممتاز اور منفرد بناتے ہیں۔

ٹیکسٹ پوسٹس متعد ایسے فیچرز سے لبریز ہوتی ہے جو ٹیکسٹ بیسڈ کانٹینٹ کی اشاعت اور صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے مقصد سے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ جس میں اسٹیکرز، ٹیگز، ہیش ٹیگز، بیک گراؤنڈ کلرز، ڈرافٹ وغیر شامل ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement