Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

معروف قوال زمان ذکی تاجی کراچی میں انتقال کرگئے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
قوالی کی دنیا میں بےپناہ شہرت حاصل کرنے والے معروف قوال زمان زکی تاجی علالت کے کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ زمان زکی تاجی کافی دنوں سے سخت علیل تھے اور شہر کے نجی اسپتال میں انکا علاج جاری تھا جو وہ دوران علاج جہاں فانی سے کُوچ کرگئے۔


زمان زکی تاجی کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر معین الدین نیازی اسٹریٹ شو مارکیٹ کی مسجد الانہ میں ادا کی گئی۔ جس میں انکے رشتے داروں، عزیوں اور چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ زمان زکی تاجی کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی گئی۔


زمان زکی  تاجی کا گھرانہ شعبہ قوالی میں عرصہ دراز سے خدمات انجام دے رہا ہے۔ ان کے نعتیہ کلام ہمیں تو مست کیا کالی کملی والے نے کافی شہرت حاصل کی۔ ان کی دیگر قوالیوں میں اے حسین کے نانا، داتا نے جھولی بھردی، کفر کے اندھیروں میں، سبز گنبد پر رحمت کی گھٹا چھائی ہے، روزے دی جالی چھوم لین دے کافی مقبول ہیں۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement